۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله سیستانی

حوزه/ عالم تشیع کے ایک اہم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کو فائدہ پہنچانے والی کمپنیوں کی مصنوعات کی خرید و فروخت کو ناجائز قرار دے دیا ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے یہ حکم اس سوال کے جواب میں دیا ہے جس میں پوچھا گیا تھا:

سوال: کیا ایسی سپرمارکیٹوں سے خرید و فروخت جائز ہے جن کے منافع کا ایک حصہ اسرائیل کے حمایت کے لئے مختص کیا جاتا ہے۔"

جواب: آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اس سوال کے جواب میں فرمایا کہ "اسرائیلی مصنوعات اور ایسی کمپنیوں کی پیداوار کی خرید و فروخت جن کے بارے میں یقین ہے کہ وہ موثر طور پر اسرائیل کی حمات کرتی ہیں، جائز نہیں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد اقبال PK 03:40 - 2023/12/04
    0 0
    کیا مال امال مال دات اپنی مرضی سے حقدار کو ادا کر سکتے ھے؟